یہ بھی دیکھیں
سٹک سینڈوچ کینڈل سٹک انداز ایک بُلش ریورسل انداز ہے جو کہ عموما رجحان میں تبدیلی کی تصدیق کرتا ہے
یہ انداز دو کالی کینڈل سٹک سے بنتا ہے - دو کالی باڈیز کی اختتامی قیمت ایک جیسی ہونی چاھیے - سپورٹ لیول کا تعین ہوتا ہے اور قیمت کا واپس جانا متوقع ہوتا ہے
1. جب رجحان تنزلی کا ہو اور کالی کینڈل سٹک کے بعد سفید کینڈل سٹک بنے جب کہ قیمت کالی باڈی کی اختتامی قیمت سے اوپر ہو
2. تیسری کینڈل سٹک کالی ہوتی ہے اور اس کی اختتامی قیمت بلکل وہی ہوتی ہے کہ جو پہلے روز کی کالی کینڈل سٹک کی ہوتی ہے
مارکیٹ میں ایک مستحکم تنزلی کا رجحان ملا ہے اگلے دن کی اختتامی قیمت ذیادہ ہوتی ہے اور یہ سارا دن اوپر کی جانب تجارت کرتی ہے بلند ترین لیول پر یا اسکے قریب کلوز ہوتی ہے - قیمت کی ایسی موو اس بات کا اشارہ ہے کہ سابقہ تنزلی کا رجحان ممکنہ طور پر تبدیل ہوا ہے اور سیل کی ڈیلز کا بند کیا جانا اور سٹاپ لاس لیول لگایا جانا بہتر ہے - اگلے روز قیمت ابھی بھی ذیادہ قیمت پر کھلتی ہے اور ڈیلز ایک بڑی تعداد میں بند ہوتی ہیں - اس کے بعد قیمت نیچے کی جانب جاتی ہے اور اس لیول پر کلوز ہوتی ہے کہ جو کہ دو روز پہلے دیکھا گیا تھا
اگر سپورٹ اور ریزسٹنس لیولز نہ ملیں تو اپ ایک بڑے رسک کا سامنا کرسکتے ہیں - اگلا تجارتی دن مارکیٹ کے صورتحال کے حوالے سے مزید اشارے فراہم کرتا ہے
تجارتی کی جاپانی گائیڈ کے مطابق دو کالے دنوں کے سپورٹ لیولز کم قیمت پر موجود ہوتے ہیں - سپورٹ لیول کلوزنگ پرائس پر ذیادہ مستحکم ہوتا ہے لہذا ہمیں رجحان میں تبدیلی کے واضح امکانات ملتے ہیں
پہلی کالی کینڈل سٹک تیسرے دن کی تجارتی رینج سے خاصی کم ہوتی ہے جس کے بعد سٹک سینڈوچ انورٹیڈڈ ہمر میں تبدیل ہوجاتی ہے - اگر پہلے دن کی کینڈل سٹک باڈی شارٹ ہو اور تیسرے دن کی تجارتی رینج پہلے دن کی رینج سے دو یا تین گُنا بڑھی ہوئی ہو تو رجحان بُلش انورٹیڈڈ ہمر میں تبدیل ہوجا ہے
اگر یہ تمام صورتیں مکمل نہ ہوتی ہوں تو سٹک سینڈوچ کالی کینڈل سٹک تک نیچے اتا ہے جو کہ بئیرش ہے اور آخر کار رجحان کی تصدیق ہوجاتی ہے
رجحان کے گزشتہ دو روز عمومی طور پر بئیرش غلبہ والے انداز ہوتے ہیں - بعض اوقات سپورٹ لیولز پر توجہ دینا بہتر رہتا ہے قطع نظر بئیرش رجحان کے کہ جس کے گزشتہ رجحان سے کوئی ربط نہیں ہوتا ہے