یہ بھی دیکھیں
اس ٹیکنیکل سسٹم کا خیال ٹی ہینگ مری نے 1995 میں دیا اور مری میتھ تجارتی سسٹم میں بیان کیا جو کہ تمام مارکیٹوں کے لئے ہے – بنیادی نقطہ یہ ہے کہ مارکیٹ اسی انداز میں کام کرتی ہے کہ جس کی نشان دہی ڈبلیو ڈی گان نے کی تھی – آج تک مری میتھ لائن ایک فاریکس تجزیات اور تجارت کے لئے ایک مشہور طریقہ ہے
مری میتھ لائن ایکس پرائس موومنٹ کے حوالے سے دیکھا / کیلکولیٹ کیا جا سکتا ہے جو کہ گان کے مطابق 9 حصوں میں تقسیم ہوتا ہے لہذا انڈیکٹر 9 درجات کچھ اس طرح بناتا ہے کہ 0 فیصد ، 5۔12 فیصد ، 25 فیصد ، 5۔37 فیصد ، 50 فیصد ، 5۔62 فیصد ، 75 فیصد ، 5۔87 فیصد اور 100 فیصد
مری میتھ لائن ایکس ایک پیچیدہ انڈیکٹر ہے جو کہ اکیلا اور تجزیات کے باقی طریقوں کے ساتھ استعمال ہوسکتا ہے اور یہ روس میں بہت مقبول ہے
اس انڈیکیٹر میں 8/0 سے 8/8 تک بہت سے لائنز شامل ہوتی ہیں اور ہر لائن کا ایک اپنا کام ہے جن میں سے کچھ بطور قیمت کی سپورٹ اور ریزسٹنس کے کام کرتی ہیں اور باقی پرائس میگنٹ کے کام کرتی ہیں
لائن 8/1 یہ ایک کمزور لائن ہے ایک قیمت بہت تیزی سے نیچے آَئے اور اس کے قریب آکر رک جائے تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ یہ جلد اوپر کی جانب جائے گی اور اگر یہ اس لائن پر نہ رکے تو یہ 8/0 لائن کی جانب جائے گی
لائن 8/2 اور 8/6 یہ دونوں لائنز بہت مضبوط لیولز برائے سپورٹ اور ریزسٹنس ہیں اوراپنے کام کے اعتبار سے کہ پرائس موومنٹ تبدیل کرسکیں صرف 8/4 کی لائن سے کمزور ہیں
لائن 8/3 اگر قیمت اس لائن سے نیچے ہے اور اوپر گئی ہے تو اس کے لئے یہ لیول بریک کرنا مشکل ہے – اگر قیمت 8/3 کی لائن کو حاصل کرتا ہے اور یہاں 2 تجارتی ہفتوں کے لئے رہتا ہے تو یہ اس لائن سے اوپر رکے گا اور 8/3 سے 8/5 کے لیولز کے درمیان تجارت کرنے کے لئے مزید وقت لے گا
لائن 8/4 یہ ایک اہم لائن ہے یہ بہترین سپورٹ اور ریزسٹنس فراہم کرتی ہے
لائن 8/5اگر قیمت 8/5 لائن کے گرد تجارت کرتی ہے اور اس لائن کے قریب 2 تجارتی ہفتوں کے لئے موجود رہتی ہے تو فروخت کا بہترین لیول 8/3 اور 8/5 کی لائنز ہوں گی اور یہ ممکنہ طور پر اگلے ریزسٹنس لیول تک مزید نیچے آئے گی
لائن 8/7 یہ کمزور ترین ریزسٹنس / سپورٹ لیو ل ہے اگر قیمت تیزی سے نیچے آتے ہوئے اس لیول پر رک جاتی ہے تو یہ اپنی موو تبدیل کرے گی اور اگر رکتی نہیں تو یہ 8/8 کی لائن تک آئے گی
لائن 8/8 اور 8/0 یہ مضبوط ترین لیولز ہیں اور مضبوط ریزسٹنس اور سپورٹ فراہم کرتے ہیں
پی = 64
ایم ایم پریڈ = 1440
سیٹ بیک = 0