یہ بھی دیکھیں
مارننگ سٹار اور ایوونگ سٹار پیٹرنز اکثر چارٹ میں بنتے ہیں اور جاری رجحان میں تبدیلی کا اشارہ کرتے ہیں - ان دونوں اندازوں میں تین کینڈل سٹکس بنتی ہیں - مارننگ سٹار قیمت میں تنزلی کے عمل کے اختتام کا اور بُلش تبدیلی کا اشارہ ہے جب کہ ایوونگ سٹار سے مراد اضافہ کے عمل کا خاتمہ اور رجحان میں بئیرش تبدیلی ہے
مارننگ سٹار بُلش تبدیلی کا ایک انداز ہے جو کہ تین کینڈلز پر مشتعمل ہوتا ہے - پہلی سرخ بڑی کینڈل سٹک اور دوسری چھوٹی باڈی والی کینڈل {سٹار} کے درمیان گیپ / وقفہ ہوتا ہے تیسری بڑی باڈی پہلی کینڈل سٹک کی باڈی کے اندر موو / حرکت / تجارت کرتی ہے - ایک مثالی مارننگ سٹار میں دوسری باڈی سے پہلے اور بعد میں گیپ ہوتا ہے
ایوننگ سٹار مارننگ سٹار کا بئیرش مقابل ہے اور یہ اضافہ کے رجحان یا اس کے بعد ظاہر ہوتا ہے - پہلے دن ایک لمبی وائٹ کینڈل سٹک کے بعد سٹار بناتا ہے - سٹار کی باڈی گزشتہ روز کی باڈی سے گیپ بناتی ہے - مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے بننے کا پہلا اشارہ چھوٹی باڈی والے ستاروں کا بننا ہے - اگلے دن تنزلی کا گیپ بنتا ہے اور انداز مزید کم قیمت کے ساتھ کلوز مکمل ہوتا ہے - بلکل مارننگ سٹار کی طرح ایوننگ سٹار میں پہلی اور دوسری باڈی میں اور دوسری اور تیسری باڈی میں گیپ کا ہونا ضروری ہے
تنزلی کے رجحان کے دوران طویل سرخ رنگ کی کینڈل کا بننا تنزلی کے تسلسل کا اشارہ ہوتا ہے اگلے دن کے سیشن کے اوپن ہونے پر قیمت میں تنزلی والا گیپ بنتا ہے ، تجارت ایک مختصر رینج میں ہوتی ہے اور سیشن اوپننگ پرائس کے قریب کلوز ہوتا ہے - اگلے دن تجارت اضافہ کے گیپ کے ساتھ شروع ہوتی ہے اور سیشن کا اختتام ذیادہ قیمت پر ہوتا ہے - ایک اہم رجحان میں تبدیلی ظاہر ہوتی ہے ایوننگ سٹار پیڑن کا بننا مارننگ سٹار کی صورتحال سے برخلاف ہوتا ہے
سٹار پیٹرن میں دو گیپس / وقفے ہوتے ہیں - پہلا پہلی کینڈل سٹک اور سٹار کے درمیان اور دوسرا سٹار اور تیسری کینڈل کے درمیان - تاجران کو دوسرے گیپ سے محتاط رہنا چاھیے اگر تیسری کینڈل کی کلوزنگ پرائس پہلی کینڈل کی باڈی میں ہو تو ایک مضبوط موومنٹ کو فالو کیا جاسکتا ہے خصوصا اگر تیسرے دن ذیادہ تجارتی حجم بنا ہو تو - بعض دفعہ تیسرے دن کی کلوزنگ پرائس پہلی کینڈنگ کے وسط سے آگے بڑھ جاتی ہے
مارننگ سٹار پیٹرن ہمر یا پیپر امبریلا کی صورت میں بن سکتا ہے اور یہ پیٹرن / انداز کی بُلش صورتحال کو ثابت ہے ایوننگ سٹار انداز ایک شوٹنگ سٹار انداز بن سکتا ہے جو کہ بطور بئیرش کینڈل سٹک کے لیا جاسکتا ہے اور پیٹرن کی بئیرش صورتحال کو ثابت کرتا ہے ذیل میں دئیے گئے پیٹرنز مارننگ اور ایوننگ سٹار کے قریب ترین ہیں : ابانڈنڈ بے بی ، مارننگ ڈوجی سٹار ، ایوننگ ڈوجی سٹار اور تھری سٹار